فرشتہ کیس تحقیقات کے لیے الگ الگ تفتیشی ٹیمیں تشکیل

لاہور فارنسک سائنس لیبارٹری کے ماہر تفتیش کاروں کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔


Iftikhar Chohadary May 25, 2019
لاہور فارنسک سائنس لیبارٹری کے ماہر تفتیش کاروں کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ فوٹو:فائل

فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کے لیے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی پولیس کے دو ایس پیز کی سربراہی میں الگ الگ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں اغوا کے بعد زیادتی وقتل کی جانے والی دس سالہ لڑکی فرشتے کے کیس کی تفتیش کے لیے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی پولیس کے دو ایس پیز کی سربراہی میں الگ الگ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کے ساتھ ساتھ ملک میں تفتیش میں مددگار ثابت ہونے والی جدید ترین سہولیات کو بروئے کار لانے کی خاظر لاہور فارنسک سائنس لیبارٹری کے ماہر تفتیش کاروں کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت اس کیس کے ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹوں سمیت تکنیکی پہلووں کا بھی لاہور کی ٹیم تفصیلی جائزہ لے گی۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت میں دس سالہ لڑکی فرشتے کے اغوا کا مقدمہ درج نہ ہونے پروزیراعظم کی طرف سے سخت نوٹس لینے کے بعد مختلف تھانوں کی جانب سے جان بوجھ کر لڑکیوں کے اغوا کے روکے گئے چھ مقدمات فی الفوردرج کرلیے گئے مگراغواکی گئی تین جواں سال لڑکیوں،ایک نوجوان لڑکے،دوشادی شدہ خواتین اس کی دوکمسن بیٹیوں کومتعلقہ تھانوں کی پولیس بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے،صرف جواں سال لڑکیوں کے اغوا کے روکے گئے مقدمات کا اندراج شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں