اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو شرمندہ کیا جسٹس اطہر من اللہ

پولیس کا 2نابالغ بچوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف، عدالت کا اظہار برہمی


ثاقب بشیر May 28, 2019
آئی جی اسلام آباد ایس ایچ او اور تفتیشی کیخلاف کارروائی کرکے آج رپورٹ دیں، تحریری حکم ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے اسلام آباد پولیس نے 2نابالغ بچوں کو 14 روز تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کر لیاہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایس پی اسلام آباد ملک نعیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پنجاب کے تھانوں میں جا رہے ہیں انھیں نہیں معلوم کہ اسلام آباد کے تھانوں میں کیا ہو رہا ہے ،اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو شرمندہ کیا ہے۔ اسلام آباد کے ایک جج بچی پر ظلم کے کیس میں 3سال کی قید بھگت رہے ہیں،طیبہ تشدد کیس کی دفعات اس مقدمے میں ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر لگتی ہیں، عدالت اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے 2نابالغ بچوں کی گرفتاری کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ،4صفحات پر مشتمل حکم نامے کے مطابق آئی جی اسلام آبادایس ایچ اواورتفتیشی کے خلاف کارروائی کرکے آج (منگل) رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو بیان حلفی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی آئی جی، ایس ایچ او نعیم ارشد اور تفتیشی افسر ثاقب محمود ذاتی حیثیت میں آج عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔