این ایچ اے کے 14منصوبوں کی لاگت میں پونے 3 ارب کااضافہ

سب سے زیادہ اضافہ شورکورٹ دین پور کے پیکیج تھری اے پر 67 کروڑ 98 لاکھ ہوا


حسیب حنیف May 28, 2019
قومی شاہراہوں کے منصوبوں میں 5 سال کے دوران خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑا فوٹو: انٹرنیٹ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے 14منصوبوں کے تعمیراتی کام میں تاخیرڈیزائن میں تبدیلیوں یا دیگر وجوہ کے باعث 2 ارب 76 کروڑ سے زائد لاگت میں اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ 5سال کے دوران حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے کے پیکیج تھری ، لاہور ایسٹرن بائی پاس پیکیج ون اور ٹو ،گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنکھ کے پیکج ٹو اے اور بی سمیت 14منصوبوں کی لاگت میں بڑا اضافہ ہوا ، سب سے زیادہ اضافہ شور کورٹ دین پور کے پیکیج تھری اے پر 67 کروڑ 98 لاکھ روپے تک کا ہوا۔

ایکسپریس کو حاصل ایک دستاویز کے مطابق قومی شاہراہوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں گزشتہ 5 سال کے دوران تاخیر، ڈیزائن میں تبدیلیوں یا دیگر وجوہات کے باعث بڑے پیمانے پر قومی خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جب کہ گزشتہ5 سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 14 منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے ان منصوبوں کی لاگت میں 2ارب 76کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔