ملائیشیا سے 320 پاکستانی قیدی کل واپس لائے جائیں گے

حکام کی خصوصی کوششوں سے ان قیدیوں کو لے کر خصوصی پرواز کل اسلام آباد پہنچے گی۔


خالد محمود May 29, 2019
حکام کی خصوصی کوششوں سے ان قیدیوں کو لے کر خصوصی پرواز کل اسلام آباد پہنچے گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کی ہدایت پر ملائشیا میں پھنسے تین سو بیس پاکستانی قیدیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر کل واپس لایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا میں تین سو بیس پاکستانی قید ی محصور ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ سکے، یہ قیدی ملائیشیا میں اپنی سزا مکمل کرچکے تھے لیکن فروری کے آخری ہفتے سے علاقائی صورتحال کی وجہ سے براہ راست پروازیں بند ہونے پر واپس نہ آ سکے،ان میں زیادہ تر قیدی ویزا یا ریزیڈنس پرمٹ کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے جیلوں میں تھے۔

وزیراعظم نے ان افراد کو جلد واپس لانے کی خصوصی ہدایت کی تاکہ وہ عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں جس پر دفتر خارجہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا، سیل میں پی آئی اے، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور بیت المال کے نمائندے بھی شامل تھے، حکام کی خصوصی کوششوں سے ان قیدیوں کو لے کر خصوصی پرواز کل اسلام آباد پہنچے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں