ترقیاتی منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی دلچسپی قابل تحسین ہے نوازشریف

پاک چین اقتصادی راہداری، موٹرویز اور توانائی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دیتے ہیں


APP// August 29, 2013
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ارکان ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : آئی این پی

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پاک چین دوستی کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی قابل تحسین ہے۔

انھوں نے یہ بات بدھ کو چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمشن (این ڈی آر سی) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ چاؤ کیانگ کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے مختلف منصوبہ جات کے نظام الاوقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری، موٹروے منصوبہ جات اور توانائی کے منصوبہ جات کو اولین ترجیح دیتا ہے۔



وزیراعظم نے ان منصوبہ جات میں دلچسپی ظاہر کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان کی اقتصادی نمو کے لئے ضروری ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعظم کو حکومت پاکستان اور این ڈی آر سی کے درمیان تفصیلی اجلاسوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے کہا کہ چینی کمپنیوں میں جوش و خروش کی لہر پائی جاتی ہے اور وہ پاکستان میں منصوبہ جات پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ بعد ازاں وزیراعظم نے چینی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |