او آئی سی میں بھارت کسی بھی حیثیت میں قبول نہیں شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گزارش کی کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔


APP May 30, 2019
وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گزارش کی کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قبول نہیں۔

جدہ میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن و استحکام، حرمین شریفین کی مقدس سر زمین کے امن و استحکام سے منسلک ہے،اس مقدس سر زمین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گزارش کی کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کسی بھی حیثیت میںِ قبول نہیں، انھوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو سعودی عرب میں مقیم ورک فورس اور طلباکیلیے خصوصی توجہ کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں