پورٹ قاسم سے کنٹینرغائب ہونے کا نوٹس انکوائری کمیٹی تشکیل

قاسم انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل سے ڈیڑھ ماہ قبل الیکٹریکل اورمکینیکل آلات سے بھر ے 20 کنٹینرز چوری ہو گئے۔ ذرائع


Masood Majid Syed August 29, 2013
قاسم انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل سے ڈیڑھ ماہ قبل الیکٹریکل اورمکینیکل آلات سے بھر ے 20 کنٹینرز چوری ہو گئے۔ ذرائع فوٹو: فائل

پورٹ قاسم اتھارٹی کے (کیو آئی سی ٹی)ٹرمینل سے الیکٹریکل ومکینکل آلات سے بھرے 20 کنٹینرزغائب ہو نیکاوفاقی وزیرنے سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جو10 یوم میں اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کر یگی۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل سے ڈیڑھ ماہ قبل الیکٹریکل اورمکینیکل آلات سے بھر ے 20 کنٹینرز چوری ہو گئے۔ وفاقی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں ایک کارگوکمپنی کیو ایس ایس کے ملوث ہو نیکے شواہد ملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں