مختلف ممالک میں 8 ہزار پاکستانی شہری قید ہیں

امریکا میں 102، برطانی ہ335، اسپین 150، سعودی عرب میں 1920 قید میں ہیں


آن لائن August 30, 2013
امریکا میں 102، برطانی ہ335، اسپین 150، سعودی عرب میں 1920 قید میں ہیں. فوٹو: اے ایف پی / فائل

پاکستان نے امریکااور یورپ کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

2012 سے اب تک 8ہزارسے زائدپاکستانی شہری مختلف ممالک کی جیلوںمیںمختلف الزامات میںسزائیں بھگت رہے ہیں۔ اکثر پاکستانی امیگریشن اورمنشیات کے مقدمات میںقید ہیںلیکن افریقی ملک ایتھوپیامیں واحد پاکستانی قیدی ہم جنس پرستی کے الزام میںقید ہے۔ تازہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق امریکامیں 102 پاکستانی قید ہیں۔ 2012اور 2013میں یورپی ممالک میںگرفتار کیے جانیوالے پاکستانیوںکی تعداد تقریباً 850 ہے۔ ان میں سب سے سب سے زیادہ335 برطانیہ میں گرفتار ہوئے جنھیںتشدد، جنسی جرائم، چوری ڈاکہ اورقتل جیسے الزامات کے تحت سزا دی گئی ہے۔



دوسرے نمبرپراسپین ہے جہاںتقریباً 150پاکستانی پکڑے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سویڈن، رومانیہ میں2,2 جبکہ پولینڈمیں ایک پاکستانی قیدہے۔مسلم ممالک میںسعودی عرب میں سب زیادہ پاکستانی گذشتہ ڈیڑھ برس میں گرفتار ہوئے جن کی تعداد 1920ہے۔ ان میںبڑی تعداد مچھیروں کی ہوسکتی ہے۔ افغانستان میںتقریباً ساڑھے3سو افراددہشت گردی اورطالبانائزیشن کے الزامات کے تحت گرفتارہیں۔ ایران اورچین میںیہ تعدادتقریباً 2, 2 سو ہے۔ سری لنکامیں 56، ملائشیامیں225، نیپال میں27، یمن میںمنشیات کے الزام میں13، تھائی لینڈمیں70، جنوبی افریقا13 اورکمبوڈیا میںایک شہری گرفتارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں