اعتکاف میں بیٹھے دو افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

عشا کی نماز کے بعد ملزمان نے مسجد میں گھس کر دونوں افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا


Khabar Nigar June 03, 2019
عشا کی نماز کے بعد ملزمان نے مسجد میں گھس کر دونوں افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا (فوٹو: فائل)

شاہدرہ ٹاؤن کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے دو افراد کو نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کی عید گاہ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے شبیر اور خلیل کو عشا کی نماز کے بعد نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں تفتیشی ٹیموں اور فرانزک ماہرین نے شواہد جمع کیے۔

ایس پی سٹی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتاہے، مسجد کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پولیس نے نمازیوں کے لیے مسجد کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات نہیں تھے جس کی وجہ سے ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں