11 ماہ میں 581 ارب 96 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری اعلیٰ تعلیم کیلیے 29 ارب مختص

شاہراہوں کیلیے 217ارب 45کروڑ ، جی بی اور آزاد کشمیر کیلیے بلاک ایلوکیشن کی مد میں 41ارب 64کروڑ روپے جاری


حسیب حنیف June 05, 2019
فاٹا کے 10سالہ پلان کیلیے 10ارب ، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں مختص 4ارب میں سے ایک پائی استعمال نہ ہوئی۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈ ز کی مد میں رواں مالی سال کے 11ماہ کے دوران 581ارب 96کروڑ روپے جا ری کیے گئے ہیں۔

بیرونی امداد کے تحت مالی سال کے دوران اب تک 186ارب 18کروڑ روپے جا ری کیے گئے ہیں تاہم ملک میں گیس کی سہولیات میں اضافے کیلیے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں پی ایس ڈی پی میں مختص 4ارب روپے میں سے ایک پائی فنڈ بھی استعمال میں نہیں لایا جا سکا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت رواں مالی سال کے دوران 39وزارتوں ڈویژنوں اور خصوصی پروگراموں کے لیے مجموعی طور پر 675ارب روپے مختص کیے گئے تھے، رواں مالی سال کے 11ماہ کے دوران مجموعی طور پر 581ارب 96کروڑ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ بیرونی امداد کے تحت مالی سال کے دوران اب تک 186ارب 18کروڑ روپے جا ری کیے گئے ہیں۔

اعلی تعلیم کے منصوبوں کیلیے 28ارب 98کروڑ روپے جا ری کیے گئے ، ملکی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کیلیے 217ارب 45کروڑ روپے جا ری کیے گئے ،اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلیے بلاک ایلو کیشن کی مد میں 41ارب 64کروڑ روپے جا ری کیے گئے۔

ملک میں گیس کی سہولیات میں اضافے کیلیے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں پی ایس ڈی پی میں مختص 4ارب روپے میں سے ایک پائی فنڈ بھی استعمال میں نہیں لایا جا سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔