افغانستان کی پہلی اور واحد خاتون گورنر کے لیے ایشیائی نوبل انعام

حبیبہ نے مردوں کی برتری والے افغان معاشرے میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے ٹھوس اقدام کیے.


آن لائن August 31, 2013
حبیبہ نے مردوں کی برتری والے افغان معاشرے میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے ٹھوس اقدام کیے. فوٹو وکی پیڈیا

افغانستان کی پہلی اورواحدخاتون گورنرحبیبہ سرابی کورامون مگسی سے ایوارڈسے نوازاگیا ہے، اس ایوارڈ کو ایشیائی نوبل انعام بھی کہاجاتا ہے۔

گزشتہ 8 برس سے حبیبہ نے مردوں کی برتری والے افغان معاشرے میں اپنے صوبے میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے ٹھوس اقدام کیے۔ سرابی کا تعلق تعلیم یافتہ مڈل کلاس سے ہے۔ سرابی نے کہاکہ وہ ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی تاہم اس کے مقابلے میں بھائیوں کو ہمیشہ زیادہ اہمیت حاصل رہی۔ 56 سالہ سرابی نے کہاکہ وہ بچپن میںبھی سوچا کرتی تھیں کہ خواتین کواپنے حقوق مانگنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں