مردان میں قبرستان سے قیمتی مجسمہ برآمد

محکمہ آثار قدیمہ نے مجسمہ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔


احتشام بشیر June 05, 2019
محکمہ آثار قدیمہ نے مجسمہ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔ فوٹو:ایکسپریس

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں قبرستان سے قیمتی مجسمہ برآمد ہوا جسے محکمہ آثار قدیمہ نے قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔

مردان کے علاقہ سلیم خان میں مقامی لوگوں کی جانب سے قبر کے لیے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس دوران ایک قدیم مجسمہ برآمد ہوگیا۔ لوگوں نے پولیس کی اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور مجسمہ تحویل میں لے کر محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردیا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نواز الدین کے مطابق مجسمہ کے حوالے سے معلومات کی جارہی ہیں اور ماہرین تحقیق کررہے ہیں کہ یہ کتنے سال پرانا اور کتنا قیمتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں