بلڈنگ میٹریل بھی مہنگا گھر بنانے کی لاگت بڑھ گئی

اینٹ، ریت کی ٹرالی،سیمنٹ قیمتوں میں اضافہ، نئے بجٹ کی بعد مزیددھماکا


Qaiser Sherazi June 08, 2019
اینٹ، ریت کی ٹرالی،سیمنٹ قیمتوں میں اضافہ، نئے بجٹ کی بعد مزیددھماکا فوٹو : فائل

ڈالر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں بلڈنگ مٹیریل کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جس سے سرکاری پراجیکٹس سمیت عام گھروں کا تخمینہ لاگت بھی بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹ میں اینٹ نارمل کم کوالٹی کی10ہزار روپے فی1ہزار جبکہ اچھی اینٹ 11 سے 12 ہزار روپے فی 1 ہزار، سریا 1 لاکھ 5 ہزار روپے ٹن، بجری 6ہزار روپے ٹرالی،ریت نارمل 2400 روپے ٹرالی ریت اچھی 2700 روپے ٹرالی فروخت ہونے لگی ہے سیمنٹ کی قیمت550روپے بیگ ہے۔

اس مٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ سے پانچ مرلہ کے گھروں کا تخمینہ لاگت 3 لاکھ روپے تک بڑھ گیا ہے، بجٹ کے بعدان قیمتوں میں مذید اضافہ کا بھی خدہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اینٹوں کے بھٹوں، سریا فیکٹریز،ریت بجلی کنٹریکٹروں نے اعلان کیا ہے کے اس میٹیریل کی نئی قیمتوں کا اعلان وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا،نئے ٹیکسوں کے نفاذ کی صورت میں ان قیمتوں میں15سے20فیصد اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں