خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سابق افغان فٹبال چیف پر تاحیات پابندی

اس سے قبل پانچ افغان پلیئرز کی جانب سے عائد الزامات کی انکوائری کیے جانے پر انھیں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔


AFP June 09, 2019
اس سے قبل پانچ افغان پلیئرز کی جانب سے عائد الزامات کی انکوائری کیے جانے پر انھیں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا نے افغان فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کریم الدین کریم کو خواتین پلیئرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

کریم الدین کریم نے خواتین سے بدسلوکی کے یہ واقعات 2013 سے 2018 کے دوران کیے تھے، ورلڈ فٹبال باڈی نے تحقیقات میں کریم کو قصور وار پایا ، انھیں فیفا کوڈ آف ایتھکس کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر کھیل کے دروازے تاحیات بند کردیے گئے ہیں۔

افغان فٹبالر خالدہ پوپال نے فیفا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ' پہلا قدم ' قرار دیا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ فٹبال وہ جگہ نہیں جہاں بدزبانی کی جائے اور خواتین کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے، کریم اب فوری طور پر ملکی اور بین الاقوامی فٹبال سرگرمیوں سے دور کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فیفا نے ان پر 1 ملین سوئس فرانکس جرمانہ بھی عائد کیاہے، تاہم وہ فیفا کے اس فیصلے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت ( سی اے ایس ) میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں