اسلام آباد میں رنگین اور فینسی پرندے پالنا فیشن بن گیا

انتظامیہ فینسی پرندوں کی فروخت کے لیے انتظامات کرے، شہریوں کی ایکسپریس سے گفتگو


Zulfiqar Baig June 09, 2019
انتظامیہ فینسی پرندوں کی فروخت کے لیے انتظامات کرے، شہریوں کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آبادمیں بھی فینسی برڈز پالنے کے رحجان میں اضافہ ہوگیا۔

فینسی پرندے گھر میں بچوں اور بڑوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں، زیادہ دلچسپی آسٹریلین طوطوں جاواں،بٹیرے اور فشر میں ہے، اس کے علاوہ دیگر پرندے بھی ہیں جن کی قیمتیں مختلف ہیں۔

ایک دکاندار نے بتایا کہ وہ اپنی دکان کے لیے پرندے فیصل آباد سے خریدتے ہیں اور ایک جوڑے کی فروخت پر انھیں ڈیڑھ سو روپے تک دستیاب ہوتے ہیں۔

اسلام آباد کے شہریوں شاہد اختر، مزمل اور مدثر شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرندوں کی فروخت کے حوالے سے کوئی دکان موجود نہیں، ہم زیادہ تر فینسی پرندے راولپنڈی کالج روڈ سے خرید کر لاتے ہیں اور اپنے شوق کو پروان چڑھاتے ہیں۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اسلام آباد کی انتظامیہ کو فینسی پرندوں کی فروخت کیلیے انتظامات کرنے چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں