خیبر پختون خوا میں عید پر 20 لاکھ سیاحوں کی آمد سوات بازی لے گیا

محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں، عاطف خان


Waqaye Nigar June 09, 2019
محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں، عاطف خان ۔ فوٹو : ٹویٹر

خیبرپختون خوا کے سیاحتی مقامات پر عید الفطر کی تعطیلات میں 20 لاکھ سیاحوں نے رخ کیا اور سب سے زیادہ سیاحتی مقام سوات میں 10 لاکھ سیاح 4 روز میں سیر و تفریخ کے لئے آئے جس نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق عید الفطرکی تعطیلات میں 20 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختون خوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، ملاکنڈ ڈویژن میں 2 لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں، ان سیاحوں نے سوات، بونیر، دیر بالا، دیر زیریں، چترال اور شانگلہ کا رخ کیا جب کہ سیاحتی مقامات میں سوات بازی لے گیا جہاں 10 لاکھ سیاح دلکش نظاروں سے محظوظ ہوئے۔

دیر چترال اور بونیر میں 41 ہزار گاڑیوں کے ذریعے تقریباً 2 لاکھ سیاحوں نے پر فضا مقامات کا رخ کیا، 63 ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے ذریعے 4 لاکھ سیاح گلیات میں داخل ہوئے، 23 ہزار859 گاڑیاں کاغان میں داخل ہوئیں اور 2 لاکھ سیاحوں نے ناران کا رخ کیا۔

خیبر پختون خوا کے وزیر سیاحت، ثقافت و کھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سیاحوں کی سہولت کے لئے پہلی بار ٹورازم پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، پہلے مرحلے میں تقریباً 690 ٹورازم پولیس اہلکار سوات کاغان ناران اور گلیات میں تعینات کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں