سندھ فاٹا اور بلوچستان میں غذائی قلت بڑھ گئی

9 ملین ڈالرکی برطانوی امداد سے ایک لاکھ 15600 گھرانوں کا سروے مکمل


رضیہ خان June 10, 2019
9 ملین ڈالرکی برطانوی امداد سے ایک لاکھ 15600 گھرانوں کا سروے مکمل فوٹو:فائل

ملکی تاریخ کا بڑا قومی غذائی سروے مکمل کر لیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق ایک برس میں ایک لاکھ15ہزار 600 گھرانوں کا سروے کیاگیا جس میں پتہ چلا کہ سندھ، فاٹا اور بلوچستان میں غذائی قلت بڑھی ہے۔ سروے کیلیے برطانیہ نے9 ملین ڈالر فراہم کیے۔

ڈاکٹر بصیر اچکزئی کی زیرسربراہی سروے میں غربت کی شرح اور صاف پانی تک رسائی کو پرکھا گیا۔ خواتین، بچوں سے خون و پیشاب کے نمونے لیے گئے، ان کا وزن، قد، بازو کی پیمائش بھی کی گئی۔ ان میں فالک ایسڈ، آئرن، زنک، آیوڈین، وٹامن اے اور ڈی کی مقدار دیکھی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں