سعودی عرب نے شام پر حملے کی مشروط حمایت کردی

اگر شامی عوام نے بشار الاسد کے خلاف امریکی حملے کی حمایت کی تو سعودی عرب بھی اس کی حمایت کرے گا، سعودی وزیر خارجہ


Reuters September 01, 2013
سعودی عرب عالمی براردی سے شامی عوام کیخلاف جارحیت ختم کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، سعود الفیصل ۔ فوٹو: فائل

MIRANSHAH:

سعودی عرب نے کہا ہے کہ یہی وقت ہے کہ شامی عوام کے خلاف حکومتی جارحیت روکنے کے لئے عالمی برادری اقدامات کرے اور اگر شامی عوام نے بشار الاسد کے خلاف امریکی حملے کی حمایت کی تو سعودی عرب بھی اس کی حمایت کرے گا۔


قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرا خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی براردی سے شامی عوام کے خلاف جاری جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، سعودی عرب اس وقت شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ، وہاں کی عوام اپنے مفادات کو بہتر انداز میں جانتی ہے اور اگر انہوں نے امریکی حملے کی حمایت کی تو ہم بھی کریں گے اور انہوں نے مخالفت کی تو سعودی عرب بھی مخالفت کرے گا۔


واضح رہے کہ بشار الاسد کی افواج کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعال کے بعد امریکا نے فوجی کارروائی کااعلان کردیا ہے جس میں اسے فرانس کی بھی حمایت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں