پاک افغان مذاکرات سیاسی سفارتی دفاعی و انٹیلی جنس تعاون پر تبادلہ خیال

"پاک افغان امن و استحکام مشترکہ حکمت عملی فورم" کے پہلے جائزہ اجلاس میں اعلیٰ سطح روابط کے فروغ پر اتفاق ہوا


خالد محمود June 11, 2019
پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،افغان نائب وزیر خارجہ، خطے میں قیام امن کیلیے مصالحانہ کردار ادا کرینگے، شاہ محمود۔ فوٹو: این این آئی

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلیے اپنا مصالحانہ کردار نبھاتا رہے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دفتر خارجہ میں مذاکرات ہوئے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین مشترکہ امور پر دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے، قیادت کے مابین اعلیٰ سطح روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے "پاک افغان امن و استحکام مشترکہ حکمت عملی فورم"(APAPPS) کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

قبل ازیں خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان مذاکرات کیلئے افغانی وفد ادریس زمان کی قیادت میں پیر کی شام وزارت خارجہ پہنچا۔وزارتِ خارجہ پہنچنے پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے افغانی وفد کا استقبال کیا۔

سیکریڑی خارجہ سہیل محمود پاکستانی جبکہ افغانی نائب وزیر خارجہ ادریس زمان افغانستان کی نمائندگی کی۔ان مذاکرات میں 'سیاسی وسفارتی، دفاعی سطح پر تعاون، انٹیلی جنس تعاون، معیشت اور مہاجرین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں