عراق میں پھنسے 120 زائرین زرتلافی کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچ گئے

جہاز کا ایئرکنڈیشنر بند ہونے پر زائرین کا احتجاج، سفر سے انکار، عراقی پولیس کی بدسلوکی


خالد محمود June 11, 2019
3 مسافروں پر تشدد، ایک مسافر گرفتار، پاکستانی سفیر کی بر وقت مداخلت، رہا کرا لیا۔ فوٹو: فائل

عراق میں پھنسے 120 پاکستانی زائرین کو سفیر کی مداخلت پرزرتلافی کی ادائیگی کے بعد بحفاظت کراچی پہنچا دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین نے عراقی پرواز پر 9 جون کو بغداد سے کراچی پہنچنا تھا،جہاز میں سوار ہونے کے ایک گھنٹے بعد پرواز کے ایئرکنڈیشنر نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں کئی مسافروں کی حالت غیر ہوگئی، مسافروں نے اس حالت میں سفر کرنے سے انکارکرتے ہوئے احتجاج کیا جس پرپائلٹ نے جہازرن وے سے واپس موڑ دیا اور پولیس بلالی۔

ذرائع کے مطابق عراقی پولیس نے مسافروں سے بدسلوکی کی جس سے 3 مسافر زخمی ہو گئے، ایک مسافر کو پولیس نے حراست میں بھی لیا، اطلاع ملنے پر پاکستانی سفیر ساجد بلال ہنگامی طورپر ہوائی اڈے پہنچ گئے اوراعلی حکام سے رابطہ کیا۔

سفیر کی مداخلت پر گرفتارشخص کو رہا،زائرین کو طبی امداد فراہم اور واپسی کے انتظامات کیے گئے جبکہ زخمی متاثرین کو عراقی حکومت کی جانب سے زرتلافی کی ادائیگی کی گئی، زائرین نے فوری مداخلت اور اقدامات کرنے پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں