سپریم کورٹ کی نئی کازلسٹ جاری جسٹس فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں

جسٹس فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی بنچ سماعت نہ کر سکا۔


Numainda Express/APP June 11, 2019
جسٹس فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی بنچ سماعت نہ کر سکا۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے10سے 12جون کیلیے بینچوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا۔

رواں ہفتے اسلام آباد میں6 بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس فائز عیسٰی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہیں، سپلیمنٹری کاز لسٹ میں ہائوسنگ فانڈیشن کے کیس کی سماعت کیلیے خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے پیر کے روز 12بجے کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی بنچ سماعت نہ کر سکا۔

دوسری جانب جمعہ14 جون کو جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومتی ریفرنس کی سماعت ہوگی جس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں