اگست میں مہنگائی کی شرح 85فیصد تک پہنچ گئی

مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد اضافہ،خوراک کی قیمتیں جولائی سے 2 اور سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصدبڑھیں


Business Desk September 03, 2013
اعدادوشمار کے مطابق اگست میں خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان میں اگست کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار سال بہ سال 8.5فیصد تک پہنچ گئی جو جولائی میں 8.3 فیصد رہی تھی۔

پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اگست میں صارف قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں یہ رفتار 2فیصد رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ہوا۔



جبکہ دیگر اشیا کی قیمتیں سال بہ سال 7.3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد بڑھیں۔ بیورو شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ یعنی جولائی اگست میں افراط زر کی اوسط شرح 8.41 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.32 فیصد تھی، اس دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں 9.93 اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں 7.41 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں