قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تاریخ میں پہلا پولیس اسٹیشن قائم

وانا فورٹ کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے


احتشام خان June 15, 2019
وانا فورٹ کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرکے پوزیشن سنبھال لی ہے، فوٹو: ایکسپریس

سنٹرل پولیس آفس حکام کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد تاریخ میں پہلی بار قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں پہلا پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ۔

وانا فورٹ کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے، وانا فورٹ کو ایف سی نے خالی کیا تھا جبکہ مقامی پولیس نے وانا فورٹ کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرکے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

آئندہ ہفتے پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او، محرر اور دیگر عملہ کی تعیناتی مکمل کی جائے گی، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے پہلے مرحلے میں ضلعی پولیس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تھانوں کے قیام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اس سے قبل قبائلی ضلع خیبر با جوڑ اور ضلع خیبر میں بھی پولیس اسٹیشنز باقاعدہ طور پر بن گئے ہیں جہاں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی مکمل ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں