جو 31سال پہلے ہوا وہ دوبارہ بھی ہو سکتا ہےامیتابھ بچن

میں اور ریکھا پھر فلموں میں ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ فلم کا اسکرپٹ اچھا ہو، امیتابھ


BBC September 04, 2013
میں اور ریکھا پھر فلموں میں ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ فلم کا اسکرپٹ اچھا ہو، امیتابھ فوٹو: فائل

بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کہاہے کہ جو 31سال پہلے ہوا وہ دوبارہ بھی ہوسکتاہے۔

میں اور ریکھا پھر فلموں میں ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ فلم کا اسکرپٹ اچھا ہو۔ وہ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا نے ستر کی دہائی میں دو انجانے، سہاگ، مقدر کا سکندر، گنگا کی سوگندھ، مسٹر نٹورلال اور رام بلرام سمیت کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور دونوں کو بالی وڈ کی یادگار اور سب سے کامیاب آن اسکرین جوڑیوں میں ایک مانا جاتا ہے۔

آخری بار دونوں ایک ساتھ یش چوپڑا کی فلم سلسلہ میں ساتھ نظر آئے تھے۔اس فلم میں امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن نے بھی کام کیا تھا۔ لیکن تب سے اکتیس سال کا طویل عرصہ ہوگیا ہے کہ ہندی سنیما کی یہ سپر ہٹ جوڑی ایک ساتھ کبھی نظر نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں