خیبر پختونخوا میں بلین ٹری کے7 ہزارپودے جل جانے کا انکشاف

بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت نوشہرہ صوابی ، مردان اور ایبٹ آباد کی پہاڑیوں میں لگائے گئے پودے جل گئے


احتشام خان June 17, 2019
خیبر پختونخوا میں بلین ٹری کے7 ہزارپودے جل جانے کا انکشاف فوٹو: فائل

ISTANBUL: خیبر پختونخوا حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت نوشہرہ صوابی ، مردان اور ایبٹ آباد کی پہاڑیوں میں لگائے گئے پودے جل گئے۔

محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں 4 ہزار سے زائد پودوں کو نقصان پہنچا جبکہ مانکی شریف میں 300 پودے جل گئے۔ مردان کڑہ مارمیں 5روز سے لگی آگ کے باعث مران باغیچہ پہاڑی سے لیکر صوابی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج کے قریب پہاڑی پرہہزاروں کی تعداد میں پودے جل گئے۔ ایبٹ آباد شملہ پہاڑی اور دربند میں آگ سے کئی ایکٹر اراضی پر موجود پودے جل گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں