آرمی چیف سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فوج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ بھی کیا


Waqaye Nigar June 17, 2019
آرمی چیف اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فوج کے کمانڈر کی وفود کے ہمراہ ملاقات کا منظر (فوٹو : خبر ایجنسی)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل ہین ویگوؤ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فوج کے کمانڈر نے پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سے ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری تسلسل سے جاری کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے پاک چین اکنامک کوریڈور سیکیورٹی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی کو پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

دورے پر آئے ہوئے جنرل نے پاکستان آرمی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

سبک دوش آسٹریلین ہائی کمشنر سے بھی ملاقات

دریں اثنا آئی ایس پی آر کے مطابق سبک دوش ہونے والی آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پاک آسٹریلیا تعلقات کے فروغ میں آسٹریلین ہائی کمشنر کے کردار کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں