ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کیخلاف بھارتی قرارداد چین ترکی ملائیشیا نے روک دی

امریکی شہر آرلینڈو میں اجلاس 21 جون تک جاری رہے گا، پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بدھ کو ہو گا


Online/خالد محمود June 18, 2019
قرارداد وقتی طور پر رکی، بھارت کے پاس دوسرا موقع کل تک،بلیک لسٹ کیا گیا تواجلاس میں اقتصادی پابندیاں نہیں لگائی جائینگی فوٹو: فائل

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کا اجلاس امریکی شہر آرلینڈو میں جاری ہے جب کہ اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی قرارداد چین،ترکی اور ملائیشیا نے روک دی ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکام 21جون کو پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ بدھ کو ہوگا۔ بھارت کے پاس کل تک دوسری قرارداد لانے کا موقع ہے۔

پاکستان کو بلیک لسٹ کر نے کی بھارتی قرارداد کو وقتی طور پرچین ،ترکی اور ملائیشیا کی جانب سے مشترکہ طور پر روک دیا گیا ہے،پاکستان کے اس اجلاس میں بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات کم ہیں۔

اگر پاکستان کو اس اجلاس میں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے تو اقتصادی پابندیاں اس اجلاس میں نہیں لگائی جائیں گی۔ اس سے پہلے پاکستان کے 12رکنی وفد نے 14اور 15مئی کو چین کے شہر گوانگ زو میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 16سے 21جون تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت خزانہ کا3 رکنی وفد اجلاس میں شرکت کررہا ہے۔پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19سے 21جون تک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں