خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات ، کالام ، اور چترال کے مہیا ہوگی


احتشام خان June 18, 2019
غیر ملکی سیاحوں کو بھی جنت نظیر وادیوں کے نظارے کے لئے فضائی سروس مہیا ہوگی فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت جھیلوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر سیاحت و کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کے مطابق نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کے حوالے سے بات طے ہو گئی ہے، آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہوں گے، ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے سیاح باآسانی سفر کر پائیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کو دیکھنے کے لئے فضائی سروس مہیا ہوگی۔

KPK TOURISM 2

عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات ، کالام ، اور چترال کے مہیا ہوگی ، چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف ایک دو گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا ۔

KPK TOURISM

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں