مارک ووڈ کا باؤنسر افغان پلیئر حشمت اللہ شاہدی نے والدہ کی خاطر بیٹنگ جاری رکھی

گزشتہ برس میرے والد کا انتقال ہوا ہے، اس لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ میری والدہ پریشان ہوں، افغان بیٹسمین


AFP June 20, 2019
گزشتہ برس میرے والد کا انتقال ہوا ہے، اس لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ میری والدہ پریشان ہوں، افغان بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران مارک ووڈ کا باؤنسر لگنے کے باوجود افغان بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی نے اپنی والدہ کی خاطر بیٹنگ جاری رکھی۔

حشمت اللہ شاہدی 24 رنز پر کھیل رہے تھے جب مارک ووڈ کی 90 میل فی گھنٹہ کی ڈلیوری پر باؤنسر ان کے ہیلمٹ پر لگا، جس سے وہ دھڑام سے نیچے گر گئے تاہم بعد میں انھوں نے نیا ہیلمٹ لے کر بیٹنگ جاری رکھی اور 76 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

شاہدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس میرے والد کا انتقال ہوا ہے، اس لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ میری والدہ پریشان ہوں اسی لیے تکلیف کے باوجود فوراً اٹھ کر کھڑا ہوا اور بیٹنگ جاری رکھی۔دوسری جانب مارک ووڈ کا کہنا تھا کہ انھیں حریف سائیڈ کو شاٹ پچ بالز کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں