نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے سابق کرکٹرز سے رابطوں کا فیصلہ

سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق کو بورڈ میں مزید ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، ذرائع


Express News June 21, 2019
سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق کو بورڈ میں مزید ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، ذرائع فوٹو: فائل

اختیارات کی منتقلی کے بعد یوتھ کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ کا ٹاسک ایم ڈی وسیم خان نے اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

ایم ڈی وسیم خان ایک بارپھر دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹر سے جلد ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق کو بورڈ میں مزید ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلیے سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف سے رابطہ کیا گیا تھا مگر بات نہیں بن سکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں