بینظیر بھٹو شہید کا یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی گئی۔


Express Desk June 21, 2019
سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی گئی۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما، سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یوم ولادت آج جمعہ 21جون کو منایا جارہا ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 21جون 1953 کو پیدا ہوئیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، بختار بھٹو زرداری اورآصفہ بھٹوزرداری کی والدہ اور سابق صدر آصف زرداری کی اہلیہ 27دسمبر 2007 کو لیاقت راولپنڈی میں بم دھماکے اور فائرنگ میں شہید ہوگئی تھیں۔

دریں اثنا سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی گئی، اسمبلی کی لابی میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، اسپیکر آغا سراج درانی، صوبائی وزرا اور پی پی کے پارلیمانی ارکان نے شرکت کی۔ جیالوں نے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے بھی لگائے۔

بی بی شہید کی سالگرہ منانے کے لیے سندھ اسمبلی کے جاری بجٹ سیشن میں 5 منٹ کا مختصر وقفہ کیا گیا ۔ ایوان سے جب صوبائی وزرا اور پی پی ارکان باہر چلے گئے تو اپوزیشن کی جانب سے اس کی نشاندہی کی گئی اور کورم کا معاملہ اٹھایا گیا۔

علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس عہدکی تجدیدکی ہے کہ ملک سے غربت، بھوک، بیروزگاری، جہالت کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔