کوئٹہ کی تباہ حال سڑکیں

برسا تی نالوں کی تکمیل میں تاخیر سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا


Shah Hussain Tareen September 05, 2013
برسا تی نالوں کی تکمیل میں تاخیر سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ کے مختلف علا قوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، اب شہر کے مختلف علا قوں میں زیر تعمیر برسا تی نا لوں کی تکمیل میں تا خیر نے لو گو ں کی مشکلات اور بھی بڑھادی ہیں۔

شہر کے گنجان آ باد علاقوں سیٹلا ئٹ ٹا ؤن ، جان محمد روڈ،پشتون آ باد ،ملاسلام روڈ ، نواں کلی ، اسپنی روڈ ،کچرہ روڈ ، غوث آ باد سمیت مختلف علاقو ں میں گزشتہ 10سال سے سڑکو ں کی مرمت نہیں کی گئی اور نہ ہی ان علا قوں میں نا لیا ں تعمیر کی گئی ہیں ۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھو ٹ سے جہاں ٹریفک کی روانی متا ثر ہو رہی ہے وہیں متا ثرہ سڑکو ں پر ہر وقت نالیوں کا گندا پانی کھڑ ا رہتا ہے ، اگر چہ کوئٹہ میں طویل عرصہ کے بعد گزشتہ سا ل چند سڑکوں کی مرمت کر دی گئی تھی، لیکن شہر کے وسیع علاقے کو نظر انداز کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسائل مزید بڑ ھ گئے ۔



اب شہر کے وسطی علا قوں جناح روڈ ، پرنس روڈ ،کوا ری روڈ ، ملا سلام روڈ، پشتون آ باد ،اسپنی روڈ پر نکاسی آب کے لیے برساتی نا لے تعمیر کئے جا رہے ہیں ، جن کا تعمیری کام بھی گزشتہ ایک سال سے انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ عوام کے بار بار احتجاج اور شکایات کے بعد گزشتہ دنوں کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان گل نے شہر میں سٹرکوں اوربرساتی نالوں کی تعمیر و مرمت کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا ، جس میں دیگر انتظامی آ فیسران کے علاوہ واسا،ٹریفک پولیس ،کیوسپ،پی ٹی سی ایل ،سوئی سدرن گیس کمپنی،سی انیڈ ڈبلیو، نسپاک کے انجینئرز اور نمائندے بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ منصوبوں میں حائل رکاوٹوں اور دیگر مسائل کو دور کرکے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، اس کے علاوہ بر وقت کام نہ کرنے والے ٹھیکے داروں کو نوٹس جاری کرکے ان کے خلاف کارروائی کیا جائے۔انہوں نے بتایاکہ شہر میں سٹرکوں کی تعمیر ومرمت کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے ، برساتی نالوں کی تعمیر اور منصوبے پر خاص توجہ دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔اس کے علاوہ نالوں کے منصوبے پر کا م کے دورا ن ٹریفک اور یوٹیلیٹی سروسز کا خاص خیال رکھنے کے علاوہ ملبے کو جلداز جلد ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔



انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹرکو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اس کے علاوہ تمام ادارے باہمی اشتراک اور تعاون سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔انہو ں نے کہاکہ سبزل روڈ اور ارباب کرم خان روڈ پر کیوسپ اورواسا منصوبے پر سست رفتاری سے جاری کام کوتیز اور جلد مکمل کریں تاکہ ان سٹرکوں کی تعمیر ومرمت کاکام موسم سرما سے قبل بروقت ہوسکے۔اس کے علاوہ سبزل روڈ پر ریڑھوں اور تجاوزات کے خلاف ٹریفک پولیس جلد از جلد کارروائی کرے۔

انہوں نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ ائرپورٹ روڈ اور اسمنگلی روڈ پر ٹریفک سگنلز کی مرمت اور بحالی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کنسلٹنٹ نے بتایا کہ شہر میں جاری سٹرکوں اور برساتی نالوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کے تحت کام جاری ہے اوراس سلسلے میں منصوبے میںشامل زیادہ تر سٹرکیں مکمل ہو گئی ہیں جب کہ دیگر سٹرکیں برساتی نالوںکا کام مکمل ہونے کے بعد جلد مکمل کی جائیں گی۔اس کے علاوہ پرنس روڈ،جناح روڈ ،کواری روڈ،جان محمد روڈ ،لنک سریاب روڈ پر نالوں کی تعمیر کا کام مختلف مراحل میں ہیں ۔

اس سلسلے میں کام میں حائل رکاوٹوں کو جلداز جلد دور کرکے کام کی رفتار میں تیز ی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ سبزل روڈ، ارباب کرم خان روڈ، جان محمدروڈ،شازمان روڈ اور بروری روڈ کی تعمیر ومرمت واسا اور کیوسپ کے منصوبے کی تکمیل کے بعد جلد شروع کیا جائے گا۔شہریوں کے مطابق اس طرح کے احکامات کمشنر آ فس سے بار بار جاری ہو ئے جس پر عمل درآ مد نہیں کیاگیااب ایک بار پھر انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا ہے جس پر سختی سے عمل درآ مد کی ضررت ہے تاکہ یہ محض نوٹس تک ہی محدود نہ رہے بلکہ اس کے نتا ئج بھی نظر آ نے چاہئیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں