بدینحکومتی لاپروائیمٹی کے برتن بنانے کی صنعت زوال پزیر

ہزاروں افراد بے روزگار،پلاسٹک اور دھاتوں کے سستے برتنوں کی بھرمار سے صنعت شدیدمتاثر


Express News Desk September 06, 2013
بدین ضلع میں برتنوں کی صنعت قدرتی آفتوں کے بعد ختم ہونا شروع ہوگئی. فوٹو؛ فائل

حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ کی لاپروائی کے باعث بدین ضلع سمیت ماتلی، گولاڑچی، ٹنڈوباگو، تلہار ودیگر شہروں میں مٹی کے برتن بنانے کی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

گزشتہ کئی برسوںسے مٹی کے برتن بنانے والی سیکڑوں صنعتوں پر کام کرنیوالے ہزاروں افراد کاروبار نہ ہونے اور صنعتیں بند ہونے کے باعث بیروزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 10 برس قبل مٹی کے برتنوں کی ضلع بھر میں 80 سے زائد دکانیں تھیں، جن کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے۔



ایک طرف حکومت کی عدم دلچسپی تو دوسری طرف پلاسٹک اور دیگر دھاتوں کے برتنوں کی بھرمار کی وجہ سے مٹی کے برتنوں کی مانگ میں زبردست کمی ہوئی ہے۔مٹی کے برتن بنانے والے کاریگروں اور دکانداروں نے بتایاکہ بدین ضلع میں برتنوں کی صنعت قدرتی آفتوں کے بعد ختم ہونا شروع ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں