طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے کیلیے پاکستان کا شکریہ گلبدین حکمت یار

بھوربن کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر نے شرکت کی


Express Tribune Report June 24, 2019
بھوربن کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر نے شرکت کی: فوٹو: فائل

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان ایشو کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترکی کی نیوز ایجنسی اندولوکو بھوربن میں انٹرویو دیتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھاکہ وہ قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اسلام آباد ہمسایہ ملک میں امن کے لئے کردار ادا کرتا رہیگا۔واضح رہے کہ سابق افغان وزیراعظم بھوربن میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس میں شرکت کے لئے 57ارکان پر مشتمل افغان وفدکے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر تھے۔

بھوربن کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر نے شرکت کی۔ گلبدین حکمت یارکا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں مثبت کردار ادا کرنے اور طالبان کو مزاکرات کی میز پر لانے کی وجہ سے خود امریکہ بھی پاکستانی کردار کی تعریف کر رہا ہے۔انہوں نے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

اس موقع پر گلبدین حکمت یار نے افغانستان کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مل کر کوشش کریں۔ گلبدین حکمت یار نے مزید کہا کہ افغانستان سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلااف استعمال نہیں ہونا چاہیے اور افغانستان حکومت بھی نہ صرف خود کسی تنازع میں شریک ہو بلکہ اسے کسی گروپ کو بھی کسی کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں