سینیٹ نے مالیاتی بل پر سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوا دیں

غیر ترقیاتی اخراجات گھٹائیں، چھوٹی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز مسترد


خالد محمود June 25, 2019
غیر ترقیاتی اخراجات گھٹائیں، چھوٹی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز مسترد فوٹو: فائل

سینیٹ نے مالیاتی بل 2019 پر سفارشات منظور کرکے قومی اسمبلی کو بھجوا دیں۔

قائمہ کمیٹی نے154 سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی ہیں، 17 سفارشات مسترد کری گئیں۔ گریڈ 17 تک وفاقی ملازمین کیلیے 10 فیصد جبکہ گریڈ ایک سے 16تک ملازمین کے لیے 20 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

حج ، عشر اور زکوٰۃ سے متعلق فنڈ کا استعمال شریعت کے مطابق بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ٹیکس گزاروں کیلیے ود ہولڈنگ ٹیکسسے چھوٹ کی سفارش کی گئی ہے۔ تنخواہ اور پنشن کی مد میں 15 اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

حویلیاں سے ایبٹ آباد تک سڑک کی توسیع جبکہ گوادر ایئرپورٹ جلدمکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کے پی کے، گلگت بلتستان میں چھوٹے چھوٹے ہائیڈل پاور منصوبوں کی تجویز بھی شامل ہے۔ چھوٹی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

حکومت کو غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس 18کے بجائے 17فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ چینی، انڈوں، کوکنگ آئل، گھی، گوشت اور دالوں کی قیمتیں اعتدال پر لانے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ گریڈ ایک سے 16 تک تمام سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں