سلطان گولڈن کا کار ریسنگ میں 2 عالمی ریکارڈز بنانے کا اعلان

حکومت مجھے سپورٹ کرے تو سڑکوں پر ہونے والے حادثات روک سکتا ہوں، سلطان گولڈن


Mian Asghar Saleemi June 25, 2019
حکومت مجھے سپورٹ کرے تو سڑکوں پر ہونے والے حادثات روک سکتا ہوں، سلطان گولڈن ۔ فوٹو: شوشل میڈیا

دنیا میں کار اور بائیک جمپنگ میں شہرت پانے والے پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کار ریسنگ میں 2 عالمی ریکارڈز بنانے کا اعلان کردیا۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کار ریسر سلطان گولڈن نے کار ریسنگ میں 2 عالمی ریکارڈز بنانے کا اعلان کردیا، سلطان گولڈن 80 سے 120 کلومیٹر اسپیڈ کے درمیان فاسٹیٹ کار ریورس جمپ لگائیں گے، سلطان گولڈن دوسرا عالمی ریکارڈ 10 سے 12 گاڑیوں پر جمپ لگا کر بنائیں گے اور یہ دونوں عالمی ریکارڈز بنانے کا مظاہرہ وہ 7 جولائی کو شندور پولو فیسٹول میں انجام دیں گے۔

سلطان گولڈن نے کہا کہ فاسٹسٹ ریورس ڈرائیو ورلڈ ریکارڈ جو ایک امریکن نے 58.48 کلومیٹر اسپیڈ پر قائم کیا ہوا ہے، یہ ریکارڈ اگر میں 59 کلومیٹر پر بھی کار کو ریورس اسپیڈ پر چلا دوں تو یہ ریکارڈ پر ایک ہو جائے گا، کوشش کروں گا کہ میں ریکارڈ 80 سے لے کر 120 کلومیٹر اسپیڈ کے درمیان بناؤں اور یہ منحصر ہے کہ مجھے جگہ کی کتنی لمبائی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا ریکارڈ برننگ موٹر کار کا بنانے جارہا ہوں جو دنیا میں سب سے پہلے میں نے 1995 میں متعارف کرایا جو 6 کاروں پر سے قائم کیا تھا، میری کوشش ہوگی کے میں اب یہ ر یکارڈ 10 سے 12 کاروں کا بناؤں تو یہ عالمی ریکارڈ بن جائے گا۔

سلطان گولڈن نے کہا کہ تیسرا یہ کہ جو عالمی ریکارڈ بننے جارہا ہے یہ 12500 ہزار ہائٹ پر شندور پولو فیسٹیول میں منعقد ہورہا ہے، اتنی بلندی پر آج تک یہ ریکارڈ کسی نے قائم نہیں کیا ہوگا اس سلسلہ میں اسپورٹس بورڈ پنجاب اور حکومت سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، حکومت اور اسپورٹس تنظیمیں تعاون کریں تو گینیز ورلڈ ریکارڈ بناؤں گا، اسپورٹس بورڈ پنجاب نے گینیز ورلڈ ریکارڈ والوں سے پروگرام بنایا ہے ان سے درخواست ہے میرے اس خطرناک کھیل میں بھی تعاون کیا جائے، اتنا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے وہاں گینیز ورلڈ والوں کو بھیجا جائے۔

عالمی شہرت یافتہ کار ریسر نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اتنا بڑا ایونٹ 7 اور 9 جولائی کو شندور فیسٹیول کی شکل میں ہونے جارہا ہے اسے میڈیا کوریج دے اور حکومت مجھے سپورٹ کرے تو سڑکوں پر ہونے والے حادثات روک سکتا ہوں نوجوانوں کو اسپیشل ٹریک پر تیاری کراؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں