افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن میں مزید ایک سال توسیع

وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کی کاوشوں سے 6ماہ کے بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔


ثاقب ورک June 28, 2019
وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کی کاوشوں سے 6ماہ کے بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 30 جون 2020 تک توسیع کی گئی جس کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لے لی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کر دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کی کاوشوں سے 6ماہ کے بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی ہے، رواں ماہ سہ فریقی اتحاد مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع اہم پیشرفت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں