نیب لاہور کی ایڈن ہاؤسنگ کے مالکان کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

ملزمان عوام سے 18 ارب 96 کروڑ روپے وصول کرکے ملک سے فرار ہوگئے، نیب لاہور


طالب فریدی June 28, 2019
ملزمان عوام سے 18 ارب 96 کروڑ روپے وصول کرکے ملک سے فرار ہوگئے، نیب لاہور فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایڈن ہاؤسنگ کے مالکان کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دے دی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، تمام ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈن ہاؤسنگ پراجیکٹس کے مالکان و انتظامیہ کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی گئی۔ ریفرنس میں ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد کو مرکزی ملزمان نامزد کیا گیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے عوام سے مبینہ طور پر 18 ارب 96 کروڑ روپے وصول کیے اور ملک سے فرار ہوگئے، 11 ہزار متاثرین اپنے نقصان کے ازالے کے لیے نیب لاہور میں درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔

ریفرنس فوری طور پر نیب ہیڈکوارٹر ارسال کیا جائیگا اور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے حتمی منظوری کے بعد احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس دائر کر دیا جائیگا۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ عوام کے مالی نقصان اور انہیں پہنچنے والی اذیت کے اصل ذمہ دار ریگولیٹرز (نگراں حکام) ہیں، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی نگرانی کیلئے سخت قوانین بنانا ہونگے، عوام کو پہنچنے والے نقصانات کے مکمل ازالہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں