تعلیمی اداروں سے طلبا تنظیمیں ختم ہونی چاہیں ایاز پلیجو

پی پی کے ارکان اسمبلی، وزرا سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے میں مصروف ہیں، تقریب سے خطاب


Express News Desk September 09, 2013
پی پی کے ارکان اسمبلی، وزرا سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے میں مصروف ہیں، تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو تعلیمی اداروں میں سے ذیلی طلباء تنظیموں کو ختم کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کینجھر جھیل کے قریب سندھ طلبا میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی صدارتی مدت پوری کی مگر 5 برسوں میں سندھ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، سندھ کو بدامنی، دہشتگردی، کرپشن، غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔



انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے اور وزراء سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے میں مصروف ہیں، 12 مئی کے قاتلوٖں اور انیس ہزار کنٹینرز کے گم ہونے کا سپریم کورٹ کو نوٹیس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شام پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل، فلسطین پر مظالم کر رہا ہے مگر وہ امریکہ کو نظر نہیں آتا، امریکہ اپنی دہشتگردی بند کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں