صدر آصف زرداری کی رخصتی عملے کی آنکھوں میں آنسو

ہم ایک مہربان اور شفیق صدر سے جدا ہورہے ہیں، عملے کے ارکان کے تاثرات


Masood Majid Syed September 09, 2013
ہم ایک مہربان اور شفیق صدر سے جدا ہورہے ہیں، عملے کے ارکان کے تاثرات. فوٹو: ایکسپریس

BEIJING: سبکدوش صدر مملکت آصف علی زرداری ایک شفیق و مہربان صاحب تھے جنھوں نے عیدین پرچھوٹے گریڈ کے عملے کے لیے ہمیشہ خصوصی عید بونس اور گرمیوں میں ہر بڑے چھوٹے کوآموں کی پیٹیاں گھروں تک بھجواکرشفقت کا مظاہرہ کیا۔

ان کے ایوان صدر سے رخصت ہونے پرعملے میں رقت آمیزجذبات دیکھنے کو ملے۔ دن کے 2بجے آصٖف زرداری نے ایوان صدرکے عملے سے فرداً فرداً ملاقاتیںکیںاور بعدازاں ان سے جذباتی خطاب بھی کیا۔



آصف زرداری نے کہا کہ میںبے شک آج ایوان صدر سے جارہاہوںلیکن میرے دروازے آپ سب کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، سب مل جل کرملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کریں ،آصف زرداری کے اس جذباتی خطاب پرعملے کے کئی ارکان کی آنکھوںسے آنسوبھی رواں تھے۔عملے نے کہا کہ آج ایوان صدرویران ہو گیا ہے،ہم ایک مہربان وشفیق صدر سے جدا ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں