افغانستان سے امریکا ونیٹو کے جنگی سازوسامان کی منتقلی جاری

ٹریلروں کوچمن بارڈر سے کراچی پورٹ تک لے جانے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات


آن لائن September 09, 2013
ٹریلروں کوچمن بارڈر سے کراچی پورٹ تک لے جانے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات. فوٹو رائٹرز

BARCELONA: افغانستان سے امریکا و نیٹو کا جنگی سازوسامان لے کرٹریلروں پرمشتمل قافلہ چمن بارڈر کے راستے کراچی پورٹ ر وا نہ ہوگیا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکاونیٹو افواج کے جنگی سازوسامان سے لوڈ 105ٹریلر اورگاڑیاں امریکاونیٹو فورسز کیلیے خوردنی ودیگرضروری اشیاکے علاوہ آئل ٹینکرزپرمشتمل 84گاڑیاں چمن بارڈرکے راستے قندھارایئرپورٹ کی طرف روانہ کردی گئیں۔پاکستانی حکام نے امریکا ونیٹو جنگی سازوسامان سے لوڈٹریلروں کو چمن بارڈر سے کراچی پورٹ تک لے جانے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔



ٹریلروں وکنٹینروں کومختلف قافلوں کی شکل میں کراچی پورٹ تک لے جانے کا سلسلہ جاری ہے، افغانستان سے امریکاو نیٹوافواج کاانخلا2014کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق امریکانے افغانستا ن سے نیٹو افواج و نیٹو افواج کے زیر استعمال جنگی سازو سامان سے لوڈٹریلروں کو نکالنے کا اعلان کررکھاہے۔اعلان وشیڈول کے مطابق روزانہ امریکا ونیٹوافواج کی کاایک درجن سے زائدجنگی سازوسامان سے لوڈٹریلرزگاڑیاں بلوچستان کے سرحدی شہر چمن بارڈر باب دوستی کے راستے سے کراچی پورٹ کی طرف روانہ ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں