نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سینیئر رہنما ن لیگ احسن اقبال نیب طلب

احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، ذرائع


ویب ڈیسک July 02, 2019
احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

MIRPUR: نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سینیئر رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب راولپنڈی نے (ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے، نیب نوٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کل نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جب کہ نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |