شامی حكومت كو برطانوی كمپنيوں نے زہريلے كيميكلز فروخت كيےبرطانوی اخبار

برطانوی حكومت نے ہفتے كی رات پہلی مرتبہ شام كو يہ كيميكل بھيجنے كا اعتراف كيا ہے، برطانوی اخبار


آن لائن September 09, 2013
برطانوی حكومت نے ہفتے كی رات پہلی مرتبہ شام كو يہ كيميكل بھيجنے كا اعتراف كيا ہے، برطانوی اخبار۔ فوٹو اے پی

لاہور: برطانوی اخبار''ڈیلی میل'' نے انكشاف کیا ہے کہ شامی حكو مت كو برطانوی كمپنيوں نے زہريلے كيميكلز فروخت كيے تھے۔

برطانوی روزنامے ڈيلی ميل ميں شائع ہونے والی ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے كہ برطانوی حكومت نے جولائی 2004 سے مئی 2010 كے درميان 2 كمپنيوں كو برآمدی لائسنس جاری كيے تھے، جن كے تحت شام كو سوڈيم فلورائيڈ فروخت كرنے كی اجازت دی گئی تھی، يہی كيميكل مہلک گيس سيرن كی تياری ميں استعمال ہوتا ہے، اخبار کے مطابق برطانوی حكومت نے ہفتے كی رات پہلی مرتبہ شام كو يہ كيميكل بھيجنے كا اعتراف كيا ہے، برطانيہ نے شام كو يہ كيمیكل فروخت كركے خطرناک مواد كی تجارت پر پابندی كے بين الاقوامی پروٹوكول كی بھی خلاف ورزی كی ہے۔

برطانوی كمپنيوں کا کہنا تھا کہ شام كی ايک كاسمٹيكس كمپنی كو جائز مقاصد كے ليے سوڈيم فلورائيڈ فروخت كيا تھا ليكن انٹيلی جنس ماہرين كا خيال ہے كہ شامی صدر بشارالاسد كی حكومت نے اس كيميكل كو خطرناک كيميائی ہتھياروں كی تياری ميں استعمال كيا تھا، زہريلی سيرن گيس فلورين اورسوڈيم فلورائيڈ كے ہائيڈروجن آكسيجن اور فاسفورس كے آميزے سے تيار ہوتی ہے، اس گیس كو دنيا كا سب سے خطرناک كيميائی جنگی ہتھيار سمجھا جاتا ہے يہ اعصابی نظام كے علاوہ اعصاب اور اہم اعضا كو تباہ كرديتی ہے۔

برطانوی پارليمان كی اسلحہ برآمدی كنٹرول كميٹی كے ركن تھامس ڈوچرٹی نے اخبار كے اس انكشاف كو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشارالاسد حكو مت كا اس مواد پر ہاتھ نہيں پڑنا چاہيے تھا، انہوں نے ڈيلی ميل كو بتايا كہ معياری طريق كار يہ ہے كہ لائسنس مئی 2010 ميں جاری كيے گئے تھے اور يہ مصنوعات كی تياری اور ان كی ڈليوری سے 4 سے 5 ماہ قبل حاصل بھی كيے گئے تھے، ہم 2010 كے آخر ميں برطانيہ سے سوڈيم فلورائيڈ كی برآمد كا جائزہ لے رہے ہيں اور اس ضمن ميں حكومت كو بہت سنجيدہ سوالات كا جواب دينا ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ ميں يہ بھی بتايا ہے كہ برطانيہ كے محكمہ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لائسنس برطانيہ كی 2 برآمد كنندہ كمپنيوں كو جاری كيے گئے تھے، جنہوں نے شام كی 2 تجارتی كمپنيوں كو سوڈيم فلورائيڈ مہيا كرنا تھا، انہوں نے کہا کہ لائسنس ميں يہ واضح كيا گيا تھا كہ اس کیمیکل كو كاسميٹكس كی پيداوار كے ليے استعمال كيا جائے گا اس ليے اس كو شام كے كيميائی ہتھياروں كے پروگرام سے جوڑنے كا كوئی جواز نہيں بنتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں