خیبر پختون خوا کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کیلئے ائیر کولر لگانے کا فیصلہ

گرمی کی صورتحال بڑھنے کے باعث خواتین اور قیدی بچوں کیلئے ایئر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا، آئی جی جیل خانہ جات


احتشام خان July 04, 2019
گرمی کی صورتحال بڑھنے کے باعث خواتین اور قیدی بچوں کیلئے ایئر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا، آئی جی جیل خانہ جات ۔ فوٹو : فائل

خیبر پختون خوا کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کے لئے ائیر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا مسعود الرحمان کی سربراہی میں صوبے بھر کی جیلوں سے آئے سپرینڈنٹس کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں چترال سے ڈی آئی خان تک صوبے کی 28 جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کے لئے جیلوں میں ائیر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں گرمی کی صورتحال بڑھنے کے باعث جیلوں میں موجود خواتین اور قیدی بچوں کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر جیلوں میں ائیر کولر لگائیں جائیں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر جیل سپرینڈنٹس کو اجلاس میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مسعود الرحمان کا کہنا ہے کہ ائیر کولر، مردان ، ہری پور، پشاور، ڈی آئی خان اور بنوں جیل سمیت دیگر بڑی جیلوں میں بھی لگائے جائیں گے جس سے خواتین اور قیدی بچوں کو دوران قید موسمی مشکلات اور حبس کے باعث بیماریوں سے بچاؤ میں آسانی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں