پتھر کی عورت

عجیب وغریب بیماری کا شکار خاتون


Mirza Zafar Baig July 07, 2019
عجیب وغریب بیماری کا شکار خاتون۔ فوٹو: فائل

بلاشبہہ ہماری اس رنگ برنگی دنیا میں ایک ایسی عجیب و غریب بیماری بھی ہے جس نے مذکورہ بالا خاتون کے عضلات اور جوڑگداز کرکے باہم کچھ اس طرح جوڑ دیے ہیں کہ اس خاتون کا ہڈیوں کا پورا دوسرا ڈھانچا وجود میں آگیا ہے۔ اس 23 سالہ خاتون کا نام Whitney Weldon ہے اور وہ Stone Man Syndrome میں مبتلا ہے۔

اس سینڈروم کا دوسرا نام fibrodysplasia ossificans progressive (FOP) ہے اور وہ نو سال کی عمر میں اس بیماری میں مبتلا ہوئی تھی جب اس کے ساتھ ایک حادثہ پیش آگیا تھا۔ یہ سینڈروم عالمی سطح پر لگ بھگ 2 ملین افراد میں سے صرف ایک فرد کو متاثر کررہا ہے اور فی الوقت یہ بیماری ناقابل علاج بن چکی ہے۔ اس وقت تو صورت حال یہ بھی ہے کہ علاج کے دوران معمولی سی تبدیلی بھی ایک نئی ہڈی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس وقت یہ 23 سالہ خاتون Whitney Weldon وھیل چیئر کی قیدی بن چکی ہے اور اس نے اپنی دیکھ بھال کے لیے ایک کل وقتی ملازمہ رکھی ہوئی ہے جو اس کی مدد کرتی، اسے نہلاتی دھلاتی، اس کا لباس بدلواتی اور اس کا کھانا پکاتی ہے۔ مگر اس خاتون نے ہمت نہ ہاری، وہ نو سال کی عمر میں اس مرض کا شکار ہوئی، مگر اپنی ہمت اور اپنے والدین کی حوصلہ افزائی کے باعث تعلیم حاصل کرتی رہی، اس نے اپنی بیماری کو اپنی معذوری نہیں بننے دیا اور اس ساری جدوجہد کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ آج Whitney Weldon سماجی طور پر ایک گریجویٹ ہے، یہ الگ بات ہے کہ وہ ایک ایسے جسمانی مسئلے میں پھنسی ہوئی ہے جو اس کے پورے جسم کو مکمل طور پر پتھر میں بدل رہا ہے۔

یہ ایک ایسا عارضہ ہے جو جسم انسانی میں اس کے عضلات، نسوں، رباط اور دوسرے ملانے والے ٹشوز کو نرمی سے محروم کرکے سخت ہڈی میں بدل دیتا ہے۔ اب تو صورت حال یہ آچکی ہے کہ جسم انسانی میں معمولی سی تبدیلی بھی ایک نئی ہڈی کی تشکیل اور گروتھ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور متاثرہ شخص کے جسم کو فریز کرکے اسے ایک مجسمے میں بدل دیتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ Whitney Weldon کی مذکورہ بالا کیفیت بڑھتے بڑھتے بدترین ہوتی چلی جارہی ہے اور اس کی نقل و حرکت اب اس کے بازوئوں، ٹانگوں اور سر تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، اسی لیے اب وہ وھیل چیئر کی قیدی بن کر رہ گئی ہے جس پر بیٹھ کر وہ چاروں طرف گھومتی پھرتی رہتی ہے۔

Whitney Weldon کی یہ بیماری وقت گزرنے ساتھ ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی چلی جارہی ہے۔ لیکن اس خاتون کو امید ہے کہ جیسے جیسے میڈیسن کا شعبہ ترقی کرے گا، ویسے ویسے اس کی بیماری کا بھی کوئی نہ کوئی ایسا علاج سامنے آسکے گا کہ جس سے وہ مذکورہ مسئلے ہمیشہ کے لیے جان چھڑاسکے۔

Whitney Weldon کا تعلق امریکی ریاست نیو جرسی ہے اور وہ اپنی مذکورہ بالا کیفیت سے بالکل ناامید یا پریشان نہیں ہے، اس کا خیال ہے کہ بہت جلد سائنس اور میڈیکل کی ترقی اس کو اس مشکل کیفیت سے نجات دلا دے گی، بلکہ وہ تو یہ تک سوچتی ہے کہ اس کا جسم نہ پتھر بنے گا اور نہ مفلوج ہوگا اور وہ بھی دوسری عام خواتین کی طرح نارمل زندگی گزارے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں