كسٹم ٹريڈنگ ايجنٹس کا ملک بھر ميں غير معينہ مدت تک ہڑتال كا اعلان

ملک بھر میں ہڑتال كے دوران نہ ڈيوٹی كی جائے گی اور نہ ہی پورٹ پر درآمد و برآمد ہوگی، صدر كراچی كسٹم ايجنٹس ايسوسی ايشن


آن لائن September 10, 2013
ملک بھر میں ہڑتال كے دوران نہ ڈيوٹی كی جائے گی اور نہ ہی پورٹ پر درآمد و برآمد ہوگی، صدر كراچی كسٹم ايجنٹس ايسوسی ايشن. فوٹو آئی این پی

لاہور: كسٹم ٹريڈنگ ايجنٹس نے ملک بھر ميں غير معينہ مدت تک ہڑتال كا اعلان كرديا ہے۔


ميڈيا رپورٹس كے مطابق ايف بی آر كلكٹرز اور كسٹم ايجنٹس كے درميان مذاكرات ناكام ہونے كے بعد كسٹم ايجنٹس نے ملک بھر ميں غير معينہ مدت كے لئے ہڑتال كا اعلان كرديا ہے، خيبر ايجنسی ميں ہڑتال كے باعث افغان ٹرانزٹ ٹريڈ اور نيٹو سپلائی سميت ديگر تجارتی سامان كی كليئرنگ شديد متاثر ہونے كا خدشہ بڑھ گيا ہے۔

اس موقع پر كراچی كسٹم ايجنٹس ايسوسی ايشن كے صدر سيف اللہ خان نے كہا کہ ملک بھر میں ہڑتال افغان ٹرانزٹ ٹريڈ کی بلاجواز وصولی كے تحت كی جارہی ہے، ہڑتال كے دوران نہ ڈيوٹی كی جائے گی اور نہ ہی پورٹ پر درآمد و برآمد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں