کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز کیلئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان

حیران کن طور پر پاکستان کے علیم ڈار کو امپائرنگ کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی


Mian Asghar Saleemi July 07, 2019
حیران کن طور پر پاکستان کے علیم ڈار کو امپائرنگ کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز کے لئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے پاکستان کے علیم ڈار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں بطور فورتھ آفیشل کے فرائض انجام دیں گے۔

انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میگا ایونٹ کے دونوں فیصلہ کن مقابلوں کے لئے امپائرز کا اعلان تو کردیا گیا ہے لیکن حیران کن طور پر پاکستان کے علیم ڈار کو امپائرنگ کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی تاہم علیم ڈار دوسرے سیمی فائنل میں چوتھے آفیشل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا جس میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اوررچرڈ کیٹل بوروایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ آسٹریلیا کے روڈ ٹکر تھرڈ ایمپائر کی ذمہ داری ادا کریں گے اور " نیجل " فور تھ آفیشل ہوں گے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو شیڈول ہے جس میں سری لنکا کے " کمار دھرما سینا " اور جنوبی افریقا کے '' ماریس ایراس مس امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، تھرڈ ایمپائر نیوزی لینڈ کے " کرس گیفینی " اور فورتھ آفیشل کے فرائض علیم ڈار انجام دیں گے، سری لنکا کے راجن میچ ریفری تعینات ہوں گے، ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں