نامور ہیروئنوں میں شادی شدہ مردوں کو جیون ساتھی بنانے کا رواج

کرینہ، ودیا بالن، شلپا شیٹھی، لارادتہ، کالکی کوچین، روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور کے شوہر پہلے سے شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہیں


Javed Yousuf September 11, 2013
فلم’’دیو ڈی‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی کالکی نے انوراگ کے دل کے راگوں کو ایسے چھیڑا کہ انھوں نے اپنی پہلی اہلیہ سے رشتہ ناطہ توڑ دیا۔ فوٹو: فائل

EDGBASTON: پردہ اسکرین پر قیامت برپا کردینے والی ٹاپ اسٹارز ہیروئنوں نے جیون ساتھی کے لیے کسی کنوارے کی بجائے شادی شدہ مردوں کا انتخاب کیا جن میں سے کچھ کے تو بچے بھی تھے۔

یہ مشہور اداکارائیں اگر چاہتیں تو کسی کنوارے سے بھی شادی کرسکتی تھیں تاہم انھوں نے دوسری بیوی بن کر پہلی کی چھٹی کرا دی۔ دوسری بیوی بننے والی ان حسینائوں میں کرینہ کپور کا حال ہی میں اضافہ ہوا ہے جس نے دو بچوں کے باپ سیف علیخان کو اپنا جیون ساتھی چن لیا، چھوٹے نواب اس سے قبل سابق اداکارہ امرتا سنگھ کے ساتھ 9سال پر محیط اپنی ازدواجی زندگی کا خاتمہ کر چکے تھے اور ایک اطالوی ماڈل روسا کینیلانو کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھاتے پائے گئے تاہم فلم ''ٹشن'' کے سیٹ پر وہ بے بو کی زلفوں کے ایسے اسیر ہوئے کہ اس کے ساتھ شادی کے بندھن میں ہی بندھ گئے۔ دونوں پانچ سال تک اکٹھے دیکھے گئے اور بالاخر گزشتہ سال بڑی دھوم دھام سے دونوں نے شادی کرلی ۔



اسی طرح بالی وڈ کی ڈرٹی حسینہ ودیا بالن اگرچہ دوسری بیوی کے زمرے میں نہیں آتی مگر ان کے شوہر سدھارتو رائے کپور اس سے قبل دو طلاق یافتہ کا تمغہ سینے پر سجا چکے تھے۔ دونوں ایک فلم کے سیٹ پر پہلی بار ملے تو ایکدوسرے کو دل دے بیٹھے اور دسمبر میں سات پھیرے لے لیے۔ یہی حال شلپا شیٹھی کا بھی ہے انھیں بزنس چارمنگ راج کندرہ کی شکل میں نظر آیا جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔ ان کی اہلیہ کویتا کے لیے ان دونوں کی ملاقات ڈرائونا خواب بن کر رہ گئی۔ راج نے کویتا کو طلاق دی اور شلپاشیٹھی کو گھر لے آئے۔ سابق حسینہ عالم لارادتہ کی نظر انتخاب ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی پر پڑی جو ماڈل شویتا جے شنکر کے شوہر تھے، تاہم لارادتہ کے بقول مہیش سے ملاقات اسوقت ہوئی جب وہ کنوارے تھے کیونکہ دونوں میاں بیوی نے طلاق کے کاغذات جمع کروا دیے تھے۔ دونوں نے خاموشی سے 2011ء میں شادی کر لی۔



کالکی کوچین بھی ہدایتکار انوراگ کی دوسری بیوی ہے۔ فلم''دیو ڈی'' سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی کالکی نے انوراگ کے دل کے راگوں کو ایسے چھیڑا کہ انھوں نے اپنی پہلی اہلیہ سے رشتہ ناطہ توڑ دیا۔ روینہ ٹنڈن نے بھی ایک طلاق یافتہ جیون ساتھی انیل کھنڈانی کو چنا۔دونوںکی 2004ء میں بڑی دھوم دھام سے شادی ہوئی۔ کرشمہ کپور کے خوابوں کا شہزادہ صنعت کار سنجے کپور کی شکل میں ہی نظر آیا جو اس سے قبل طلاق کا مزہ چکھ چکے تھے۔ پروڈیوسر بونی کپور نے سری دیوی کی خاظر اپنی بیوی مونا کو چھوڑ دیا تھا۔



فلم''لگان''کے سیٹ پر اپنی معاون ہدایتکارہ کی معاونت بالی ووڈ کے کمال پرست اداکار عامر خان کو ایسی پسند آئی کہ وہ رینا دتہ کا پندرہ سالہ ساتھ بھی بھول گئے اسے طلاق دیکر اپنی زندگی سے ہی باہر پھینکا اور کرن رائو کے ساتھ شادی کر لی۔ ہیما مالنی نے دھرمیندر سے اسوقت شادی کی جب وہ شادی شدہ اور بچوں کے باپ تھے۔ شبانہ اعظمی نے نامور شاعر ونغمہ نگار جاوید اختر سے شادی کی جو پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے۔ ماضی کی حسین اداکارہ زینت امان بھی سنجے خان کو دل دے بیٹھی تھی اور انکے گھر کی زینت بھی بن گئی تاہم دونوں کے درمیان تعلقات بہت جلد خراب ہو گئے اور 1981ء میں طلاق ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں