مچھلی کے شکار پر تنازع گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق

والد کی درخواست پر میرپورساکرو تھانے میں مقدمہ درج، 2ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار


Express News Desk/Nama Nigar September 12, 2013
مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گیا۔

غلام اللہ شہر میں مچھلی کے شکار پر تنازع، گولیاں لگنے سے ایک شخض محمد حسن سموں جاں بحق۔ مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق غلام اللہ شہر کے قریب گوٹھ یعقوب سموں میں نہر سے مچھلی کا شکار کرنے والے مقامی ماہی گیر محمد حسن سموں کو 2 مسلح ملزمان خمیسو اور عبدالقادر سموں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔



مقتول کی لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر غلام اللہ لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب میرپور ساکرو پولیس نے مقتول کے والد محمد صدیق سموں کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان خمیسو اور عبدالقادر سموں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں