کوالٹی کنٹرول سے مسترد پاسپورٹوں کے غلط استعمال کا خدشہ

معمولی غلطیوں کے باعث جاری نہ ہونے والے ہزاروں پاسپورٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں


سہیل چوہدری September 12, 2013
معمولی غلطیوں کے باعث جاری نہ ہونے والے ہزاروں پاسپورٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاسپورٹ دفتر میں کوالٹی کنٹرول کے باعث مستردہونیوالے درست لیمنیشن والے ہزاروں پاسپورٹ بغیر ریکارڈ کے موجود ہیں، یہ پاسپورٹ غلط مقاصد کیلیے استعمال ہونے کاخدشہ ہے۔

ذرائع کاکہناہے بظاہردیکھنے میں پاسپورٹ درست حالت میںلگتے ہیں،لیمنیشن بھی درست حالت میںہے جس کے اندرپاسپورٹ ہولڈرز کے تمام کوائف موجودہوتے ہیں،ذرائع کے مطابق 10 سال سے ایسے پاسپورٹوں کا ریکارڈ نہیں ہے اوران کی کوئی فہرستیںبھی مرتب نہیںکی گئی ہیںان پاسپورٹوںمیںپرنٹنگ ،پیپرکوالٹی،صفحات کی غلط ترتیب جیسی معمولی غلطی کے باعث کوالٹی کنٹرول کی طرف سے جاری نہیںکیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے چوری یادیگرمقاصدکے لیے استعمال ہونے سے روکنے کیلیے کوئی سیکیورٹی اقدام نہیں کیاگیاہے۔پاسپورٹ دفتر میںایسے پاسپورٹوںکے لیے کوئی باقاعدہ ریکارڈروم بھی نہیں ہے۔



ذرائع کے مطابق ایسے پاسپورٹوں کی انوینٹری بک بنائی جاتی ہے جوکہ گزشتہ کئی سال سے نہیں بنائی گئی ہے نہ توپاسپورٹ دفترکے پاس ان پاسپورٹس کاریکارڈ ہے اورنہ ہی ان کے اوپراٹھنے والے اخراجات کا کوئی تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پاسپورٹ دفترکے پاس ان پاسپورٹوںکوجلانے کے لیے مطلوبہ بھٹی بھی نہیںہے۔ڈی جی پاسپورٹ سکندرجلال سلطان نے ایکسپریس کواپناموقف دیتے ہوئے کہاایسے پاسپورٹس تلف کر دینے چاہیے تھے۔ان کا کہنا تھا انھوں نے چارج لینے کے بعدفوری طورپراس کاریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ریکارڈمرتب ہونے کے بعدانھیںتلف کیاجاتا ہے۔ سکندرجلال سلطان کادعویٰ ہے کمپوٹرائزیشن کے بعد ان کاغلط استعمال ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کوالٹی کنٹرول سے مسترد ہونے والے پاسپورٹوںکی رپورٹ روزانہ منگواتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں